alwatantimes
Image default
بہار

حج درخواست فارم پرُ کرنے کی آخری تاریخ31جنوری

پٹنہ: بہار ریاستی حج کمیٹی کے عزت مآب چیئر مین الحاج محمد الیاس عرف سونو بابونے اپنے پریس اعلانیہ کے ذریعہ مطلع کیا ہے کہ حج 2022ءمطابق 1443ھ کے لئے حج درخواست فارم 01؍نومبر 2021ءسے بھرے جانے کا سلسلہ بحسن وخوبی جاری ہے۔ موصوف نے اپیل کی ہے کہ حج کے خواہشمند ایسے افراد جنہوں نے حج 2022کے لئے اپنا حج درخواست فارم اب تک آن لائن نہیں کرایا ہے وہ آخری تاریخ کا انتظار کئے بغیر جلد از جلد اپنا حج درخواست فارم آن لائن کرا لیں۔حج درخواست آن لائن کرانے کے بعد اس کی ہارڈ کاپی سبھی منسلک دستاویزات کے ساتھ پٹنہ واقع بہار ریاستی حج کمیٹی کے دفتر حج بھون پٹنہ میں جمع کرادیں تاکہ ان کا کور نمبر جاری کیا جا سکے۔موصوف نے حج کے خواہشمند ایسے افراد جن کے پاس اپنا پاسپورٹ نہیں ہے ،یا ہاتھ سے لکھا ہوا پرانا پاسپورٹ ہے یا پاسپورٹ کی مدت میں توسیع کی ضرورت ہے اُن سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا پاسپورٹ بنوانے کا عمل جلد از جلد شروع کر دیں۔ حج کا فارم پر کرنے کے لئے پہلی شرط بین الاقوامی پاسپورٹ کا ہونالازمی ہے۔ واضح ہو کہ حج کا فارم بھرنے کے خواہشمند درخواست گذاروں کے پاس۳۱ جنوری۲۰۲۲ء کو یا اس سے قبل جاری کردہ اورکم ازکم۳۱دسمبر۲۰۲۲ ءتک کی مدت کامشین ریڈیبل بین الاقوامی پاسپورٹ ہونا لازمی ہے۔جن کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے وہ جلد سے جلد اپنے اپنے علاقے کے کسی بھی نزدیکی سائبر کیفے سے اپنا پاسپورٹ درخواست آن لائن کرانے کے بعد کاغذات تصدیق کے لئے جو بھی تاریخ انہیںملتا ہے وہ لے لیں۔پاسپوٹ درخواست آن لائن کراتے وقت پاسپوٹ سیوا کیندر پٹنہ کا ہی انتخاب کیاجائے۔علاقائی پاسپوٹ آفس یا پوسٹ آفس کا انتخاب ہر گز نہیں کریں ،کیونکہ علاقائی پاسپوٹ آفس یا ڈاک خانہ کے ذریعہ پاسپوٹ بنوانے میں کافی تاخیر ہوجاتی ہے ، جس کی وجہ سے حج درخواست فارم پرُ کرنے کی مدت ختم ہو جاتی ہے۔پاسپوٹ آن لائن کرانے کے لئے اپنے آدھار کارڈ کا استعمال کرنے کو ترجیح دیں کیونکہ آدھار کارڈ میں عمر اور پتہ دونوں کا توثیق موجود رہتا ہے۔ پاسپورٹ درخواست آن لائن کرانے کے بعد ضروری دستیاویز کی توثیق کے لئے معینہ تاریخ کا انتظار کئے بغیر ریاستی حج کمیٹی سے شفارشی خط حاصل کرکے معینہ وقت سے پہلے ہی دستاویز توثیق کا عمل مکمل کیا جا سکتا ہے۔ بہار ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے شفارشی خط حج کے خواہشمند افراد کو دستیاب کرایا جا رہا ہے۔شفارشی خط حاصل کرکے آشیانہ واقع پاسپوٹ آفس پٹنہ میں د ستاویز کی توثیق کے مرحلے کو مکمل کرنا پڑیگا۔اس کے بعد فائل نمبر کی کاپی بہار ریاستی حج کمیٹی کے دفتر میں بھیج دیں تاکہ پولس انکوائری کے مرحلے میں حج کے ارادے سے پاسپورٹ بنوانے والے لوگوں کی معاونت کی جا سکے۔ واضح رہے کہ پاسپورٹ بنوانے کا عمل اب بہت آسان ہو گیا ہے ، صحیح طریقہ کار اپنا کر بروقت پاسپورٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔مزید معلومات کے لئے ریاستی حج کمیٹی کے دفتر کے فون نمبر- 0612-2203315و موبائل نمبر- 8271463343 (اظہار احمد)، 9693638579 (صغیر احمد)،9308102375(محمد اختر حسین)، اور 9709647585(مفتی محمدعبیداللہ قاسمی)سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Related posts

قبرستان وقف کی زمین اس پر کسی قیمت پر سڑک نہیں نکالی جا سکتی: محبوب عالم

alwatantimes

ایس سی ،ایس ٹی کے ایکٹ کیلئے درج معاملوں میں زیر التوا معاوضہ کی رقم کی جلد ادائیگی کرائیں:نتیش

alwatantimes

مخدوم جہاں کے 660ویں عرس میلے کے انعقاد کے حوالے سے ضلع مجسٹریٹ کی زیر صدارت اجلاس

alwatantimes

Leave a Comment