alwatantimes
Image default
کھیل

ڈیوڈ وارنر ایڈیلیڈ میں پنک بال ٹیسٹ کھیلیں

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر پہلے ٹیسٹ میں پسلی میں چوٹ لگنے کے باوجود ایڈیلیڈ میں جمعرات سے شروع ہونے والا دوسرے ایشز ٹیسٹ میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ ساتھ ہی اس بات کی بھی تصدیق ہو گئی ہے اس پنک ٹیسٹ میچ کے لئے رچرڈسن زخمی ہیزل ووڈ کی جگہ لیں گے۔گابا ٹیسٹ کے دوسرے روز بلے بازی کے دوران بین اسٹوکس کی گیند وارنر کی پسلی پر جا کر لگی تھی ۔ اگرچہ انہوں نے بلے بازی جاری رکھی لیکن دونوں ٹیموں کی دوسری اننگز کے دوران وہ میدان میں نہیں اترے۔ ایکسرے کے بعد پتہ چلا کہ ان کی پسلی ٹوٹی نہیں ہے ، جس کے بعد آسٹریلیا نےان کی فٹنس پر بھروسہ کرتے ہوئے اس کا نام میچ سے ایک دن پہلے اپنی الیون میں شامل کیا ۔وارنر نے منگل کی شام کو نیٹ سیشن کے دوران جدوجہد کر رہے تھے اور انہوں نے صرف تھرو ڈاؤن کے خلاف بیٹنگ کی ۔ کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پسلیوں میں درد کش انجیکشن لگانا وارنر کے لیے ایک متباد ہے لیکن وہ اس میچ سے پہلے ایسا نہیں کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ وارنر سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ کی طرح سلپ میں فیلڈنگ کریں گے۔کمنز نے کہا ’’ اگر وارنر کو لگتا ہے کہ وہ ٹھیک نہیں ہیں ، تو وہ نہیں کھیلتے ۔ انہوں نے کل قدرے بے چین کے ساتھ بلے بازی کی کی لیکن وہ اس میچ کو مس نہیں کرنا چاہئیں گے ۔ یہ ٹوٹی ہوئی ہڈی کا معاملہ نہیں ہے جو اور بگڑتا چلے جائے گا ۔ ساتھ ہی مجھے نہیں لگتا کہ وہ اپنے کھیلنے کے انداز میں کوئی تبدیلی کریں گے ‘‘ ۔

Related posts

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے شریس ایر کو نیا کپتان بنایا

alwatantimes

ہندوستان انڈر- 19 ایشیا کپ کے فائنل میں، سری لنکا سے خطابی مقابلہ

alwatantimes

میں نے اپنے کھیل پر سخت محنت کی ہے: راہل

alwatantimes

Leave a Comment