alwatantimes
Image default
سياسات قومی

ہمیں پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیا جا رہا ہے:راہل

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو کچلنے کے واقعہ کے سلسلے میں جو تازہ حقائق سامنے آئے ہیں ان کے پیش نظر ریاستی وزیر داخلہ اجے مشرا سے فوری طورپر استعفی لیا جانا چاہئے۔مسٹر گاندھی نے لکھیم پور کھیری معاملے میں لوک سبھا میں بحث کرانے کا مطالبہ خارج ہونے پر ہوئے ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے کہا کہ اب لکھیم پور کھیری معاملے میں حالات واضح ہوگئےہیں اس لئے مرکزی وزیر کو استعفی دینا چاہئے اور اس معاملے پر اپوزیشن کا مطالبہ مانتے ہوئے پارلیمنٹ میں بحث کرائی جانی چاہئے۔اس سلسلے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی لکھیم پور کھیری معاملے میں ایوان میں بحث چاہتی ہے اور اس بارے میں وہ بھی اپنی بات رکھنا چاہتے ہیں لیکن حکومت بولنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے اس لئے ایوان کی کارروائی میں رخنہ پیدا ہورہا ہے۔انہوں نے کہا ’’ہم نے کہا کہ یہ فیصلہ آیا ہے اور ان کے جو وزیر ہیں،اس میں وہ ملوث ہیں ،تو ہم نے کہا کہ ہم از کم بحث کی اجازت دی جانی چاہئے،مگر وہ بحث نہیں کرنا چاہئے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلی امور اجے ٹینی کو استعفی دینا چاہئے۔‘‘

Related posts

گھر گھر کووڈ ویکسی نیشن پرمرکز نے زور دیا

alwatantimes

یوپی کے نئے چیف سکریٹری کی منصفانہ انتخابات کرانے کی یقین دہانی

alwatantimes

ملک کی بیٹیاں فضائیہ میں لڑاکا طیارے اڑا رہی ہیں:مودی

alwatantimes

Leave a Comment