alwatantimes
Image default
جھارکھنڈ

کورونا انفیکشن کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے: احتیاط کے ساتھ کرسمس کا تہوار منائیں:ہیمنت سورین

رانچی،24؍دسمبر:وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے آج کرسمس کے موقع پر آرچ بشپ ہاؤس پرولیا روڈ، رانچی میں طفل جیسس کے درشن کئے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ اور آرچ بشپ فیلکس ٹوپو نے مل کر کیک کاٹا۔ موصوف نے آرچ بشپ فیلکس ٹوپو کو کرسمس کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ساتھ ہی وزیراعلی نے مسیحی سماج سمیت ریاست کے لوگوں کو حضرت مسیح کے یوم پیدائش پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے تمام لوگوں کے لیے امن اور خوشحالی کی دعا کی۔
احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کرسمس منانے کی اپیل:
وزیر اعلیٰ نے ریاست کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کرسمس کا تہوار کورونا انفیکشن کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاط کے ساتھ منائیں۔ اس موقع پر پریس؍ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ کرسمس خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔اس دن کو جوش، جذبے اور خوشی کے ساتھ منایا جانا چاہیے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کرسمس کا تہوار منایا جا رہا ہے تاہم حالات اس کے برعکس ہیں۔ کورونا انفیکشن کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، ایسے میں اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس تہوار کو اپنے خاندان کے ساتھ منائیں اور کووڈ-19 کے رہنما اصولوں پر بھی عمل کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جھارکھنڈ کے لوگوں نے عالمی وبا کے دوران جو مثال قائم کی ہے، ہمیں مستقبل میں اس مثال کو مزید مضبوطی سے قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

Related posts

جھارکھنڈ کے اداروں میں ریاست کی آواز ہو : راہل

alwatantimes

جھارکھنڈ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی سے وقفہ سوالات میں خلل

alwatantimes

اردو نہ صرف ایک زبان بلکہ مکمل تہذیب بھی ہے:پروفیسر جمشید قمر

alwatantimes

Leave a Comment