alwatantimes
Image default
بہار جھارکھنڈ

لالو پرساد کے چارہ گھپلے کے ڈورنڈا فنڈ معاملے میں 15فروری کو آئے گا فیصلہ

رانچی: اربوں روپے کے مشہور چارہ گھپلے میں ڈورنڈو فنڈ سے قریب 139.5 کروڑ روپے غیر قانونی ودڈراول سے جڑے معاملے میں رانچی واقع سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں سماعت پوری ہوگئی ہے۔سی بی آئی کے خصوصی جج ایس کے ششی کی عدالت میں آخری ملزم ڈاکٹر شیلیش کمار کے ذریعہ ہفتے کو فائنل بحث پوری کرلی گئی۔ لالو پرساد کے وکیل پربھات کمار نے بتایا کہ معاملے میں سماعت پوری ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔اب 15 فروری کو فیصلہ سنایا جائےگا۔چارہ گھپلے کے اس سب سے بڑے معاملے میں آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد سمیت 102 ملزمین کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ڈورنڈا فنڈ سے جڑے 47 اے /96 میں فیصلہ فیزیکل کورٹ میں آئے گا۔139.5 کروڑ روپے کی غیر قانونی ودڈراول سے جڑے اس معاملے میں ایف آئی آر کے نو سال بعد 26 ستمبر 2005 کو لالو پرساد سمیت 148 کے خلاف الزام طے کیا گیا تھا۔ چارج شیٹ 176 کے خلاف کی گئی تھی ۔اس کے بعد سی بی آئی کی جانب سے 14 سال تک ثبوت پیش کئے گئے۔ 16 مئی 2019 کو ثبوت بند ہوا،اس کے بعد ملزمین کے بیان 16 جنوری 2020 کو درج کئے گئے۔ 26 فروری 2020 کو درج کئے گئے۔ 26 فروری 2021 کو دفاعی فریق کی گواہی پوری ہوئی،وہیں سات اگست 2021 کو استغاثہ کی بحث ختم ہوئی۔اس کے بعد ملزمین کی جانب سے بحث ہورہی تنی ،جو آج ختم ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی تقریبا 26 سال تک چلی سماعت میں ملزمین کی تعداد گھٹ کر 102 رہ گئی۔ یہ تعداد اور گھٹ سکتی ہے۔رانچی واقع سی بی آئی کورٹ میں لالو پراسد کے خلاف چارہ گھپلے کے پانچ کیس درج کئے گئے تھے۔ اس میں چار فیصلے آچکےہیں۔ سبھی معاملوں میں سزا سنائی گئی ہے اور اب پانچویں اور آخری کیس میں فیصلہ آنا باقی رہ گیا ہے۔

Related posts

غذائی قلت کے خاتمے کے لیے محکموں کا باہمی تعاون ضروری ہے: ڈی پی او

alwatantimes

ہم نے ہڑیابیچنے والی عورتوں کے ہاتھ میں ہنر دیا :وزیراعلی جھارکھنڈ

alwatantimes

تیجسوی کی ہوئی شادی

alwatantimes

Leave a Comment