alwatantimes
Image default
سنیما

سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کا خواب پورا ہوا: عالیہ بھٹ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے سے ان کا خواب پورا ہو گیا ہے۔سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’ گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ میں عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں ہیں۔ عالیہ اس فلم میں گنگوبائی کاٹھیاوادی کے کردار میں نظر آئیں گی۔عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ “سنجے لیلا بھنسالی کی ہیروئن بننا میرا خواب تھا،میں گنگوبائی کے کئی جذباتی مناظر میں ذاتی طور پر جذباتی ہو ئی ہوں، میرے لیے سب سے اہم بات یہ تھی کہ مجھے سنجے سر کے ساتھ کام کرنا تھا۔ میں ہمیشہ سے چاہتی تھی کہ میں ان کی فلم کی ہیروئن بنوں اور وہ مجھے ڈائریکٹ کریں۔ اس کے ساتھ ہی مجھے نئی کہانی بھی ملی۔گنگوبائی کے کردار کو جس طرح دکھایا گیا ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اسکرین پر ایسے کردار کو دکھائے ہوئے کافی وقت گزر چکا ہے۔ میں پوری طرح سے تیار تھی۔ یہ کردار بہت ہی چیلنجنگ ہوگا لیکن مجھے اس فلم میں کام کرتے ہوئے بہت مزہ آیا۔اہم بات یہ ہے کہ فلم ‘گنگوبائی کاٹھیاواڑی ممبئی کے کماتھی پورہ میں ایک کوٹھے کی میڈم گنگوبائی کوٹھے والی کی زندگی سے متاثر ہے اور حسین زیدی کی کتاب ‘مافیا کوئینس آف ممبئی کے ایک باب پر مبنی ہے۔ فلم ‘گنگوبائی کاٹھیاواڑی 25 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں اجے دیوگن ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔

Related posts

تعلیمات مشائخ ، ہم اور ہمارے علما

cradmin

دل کا دورہ پڑنے سے ملیالم اداکار پردیپ کا انتقال

alwatantimes

قرآن مجید کی چند بنیادی معلومات

cradmin

Leave a Comment