alwatantimes
Image default
سنیما

دل کا دورہ پڑنے سے ملیالم اداکار پردیپ کا انتقال

کوٹائم:پردیپ کوٹائم کے نام سے مشہور ملیالم اداکار پردیپ کے آئی کا جمعرات کی صبح یہاں ایک اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔وہ 61 برس کے تھے اور ان کے کنبے میں ان کی اہلیہ مایا پردیپ اور دو بچے وشنو شیو پردیپ اور ورندا پردیپ ہیں۔کمارانیلور کے رہنے والے پردیپ نے صبح قریب چار بجے آخری سانس لی۔انہوں نے اداکاری کا آغاز 2001 میں آئی وی ششی کے ذریعہ ہدایت کی گئی فلم ’این ناڈو اینالے ورے‘ سے کیا تھا۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز جونیئر آرٹسٹ کے طورپر بھی کیا تھا۔انہوں نے گوتم واسودیو مینن کی ہٹ فلم ’ونوتھانڈی ورووایا‘ سے اداکار کے طورپر کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے اس فلم میں اداکارہ ترشا کرشنن کے چچا کا کردار ادا کیا تھا۔ان کی بہترین فلموں میں آدو اورو بھیگارا جیو آنو،اورو وڈکن سیلفی ،لائف آف جوسوٹی،کنجرماینم،ویلکم ٹو سینٹرل جیل،امر اکبر انٹنی وغیرہ کپیرے کوٹمنی اور کٹپنئل ریتوک روشن شامل ہیں۔انہیں ان کی خاص ڈائلوگ ڈلیوری کےلئے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے زیادہ تر مزاحیہ، معاون اور کیمیو کردار ادا کئے۔انہیں دوسرے ایشیانیٹ کامیڈی ایوارڈس 2016 میں مختلف کرداروں کےلئے بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Related posts

قرآن مجید کی چند بنیادی معلومات

cradmin

سرمایۂ اسلام تھے علامہ نظامی

cradmin

سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کا خواب پورا ہوا: عالیہ بھٹ

alwatantimes

Leave a Comment