alwatantimes
Image default
بہار

نکاح امت مسلمہ کے لیے پاکیزہ بندھن ہے:حامد رضا مصباحی

سیتامڑھی(نمائندہ):نان پور تھانہ حلقہ کے باتھ اصلی میں شادی کے حسین موقع پر یک روزہ ایک عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد ہوا۔حافظ رقیب عالم نے تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز کیا۔ مدرسہ بحرالعلوم قادریہ باتھ اصلی کے پرنسپل مولانا محمد حامد رضا رضوی مصباحی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام نے انسانیت کا احترام سکھایا اور فرمایا کہ اس میں تین باتیں بہت ضروری ہیں کہ جب بھی کسی سے باتیں کرو تو اچھے انداز سے کرو اچھی گفتگو کرو اور اپنے شر سے لوگوں کو بچاؤ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تعلیم دی کہ ہم ایسے بن کر رہیں کہ ہمارے اخلاق سے عادات سے پرائے اپنے بن جائیں دشمن دوست بن جائیں کافر ہمیں دیکھ کے مسلمان بن جائیں ۔وہیں جامعہ امام احمد رضا کے مہتمم مولانا الحاج اظہرالقادری پوکھریروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پچیس سالہ بھری جوانی میں بیوہ حضرت خدیجہ الکبریٰ نے نکاح کر کے جو پیغام دیا ہے وہ رہتی دنیا تک مثال رہے گی کیونکہ پیغمر دنیا کے برے رسم ورواج کو توڑ کر قانون الہیٰ نافذ کرنے کے لیے آتا ہےجو میرےآقا نے کر دکھایا جس پر ہم سب کو عمل کرنے کی ضرورت ہے۔وہیں بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر قمر مصباحی نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے پوری انسانیت کے لیے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل راہنمائی فراہم کرتا ہے اس لیے ہمیں اسوۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کر اپنی زندگی کو شاد و آباد کرنے کی ضرورت ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ جس قوم نے بھی تعلیم کی اہمیت کو سمجھا اور اسے حاصل کیا آج وہی قوم دنیا پر حکومت کر رہی ہے۔اس لیے اپنے بچوں کو دینی اور دنیوی دونوں تعلیم سے آراستہ کرنے کےلیے رقم مختص کریں تاکہ آپ کا بچہ محکوم نہیں بلکہ پڑھ لکھ کر حاکم بنے۔بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں مداحان رسول عزیزرضا قادری رودولوی،مرغوب رضا روفی ،نجیب اللہ وغیرہ نے نعت رسول پاک کا حسین گلدستہ پیش کیا۔صلٰوۃ وسلام کے بعد علامہ اظہرالقادری کی دعا پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔صدارت قمر مصباحی نے کی جب کہ نظامت ذمہ داری علامہ خورشید الاسلام ساغر اسلام پوری نے نبھائی۔موقع پر مولانا ابوالکلام شمسی، حافظ وقاری مدثر حسین، مولانا امجد رضا امجد،مولانا کمیل احمد،حافظ احمد رضا انصاری،مولانا راغب رضا، مولانا نسیم احمد، ڈاکٹر حمید الرحمٰن ،عزیز م نعت اللہ، نجیب اللہ وغیرہ موجود تھے۔

Related posts

گورنمنٹ مڈل اسکول درگاہ مہندرو میں یوم بہار کی مناسبت سےپروگرام کا انعقاد

alwatantimes

آج ضلع میں ٹیلی میڈیسن سروس کا ڈرائی رن

alwatantimes

ضلع کے گوگری ریفرل ہسپتال میں دستیاب صحت کی سہولیات کو مضبوط کیا جائے گا

alwatantimes

Leave a Comment