alwatantimes
Image default
قومی

دنیا کے تمام اقوام دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف متحد ہوں: برلا

ابوظہبی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہاکہ عالمی سلامتی، استحکام اور مستقل ترقی کے لئے یہ ضروری ہے کہ دنیا کے تمام اقوام دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے چیلنج سے لڑنے کے لئے متحد ہوں۔منگل کو یہاں متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی وفاقی قومی کونسل کے چھٹے مکمل اجلاس کے دوران ایک غیرمعمولی اجلاس میں اراکین سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہاکہ ہندستان نے دہشت گردی کی تمام شکلوں کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔ انہوں نے یو اے ای میں حال ہی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یو اے ای میں حال ہی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت اور واضح الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور لوگوں کی حفاظت کے حوالے سے ہندستان اور متحدہ عرب امارات کی مشترکہ تشویش موجودہ علاقائی اور عالمی منظرنامہ میں ہمارے تعاون کو نئی شکل دے رہی ہے۔مسٹر برلا نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ اور کثیرجہتی موضوعات پر یکسانیت نے اس تعلق کو مزید گہرا بنایا ہے۔ ساتھ ہی سینئر سیاستدانوں اور شہریوں کے ایک دوسرے کے ممالک کے باقاعدہ دوروں کی وجہ سے دونوں ممالک کے دمیا ن قریبی ثقافتی تعلقات رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ نے دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی جہت دینے کے ساتھ ہی مستقبل کی اقتصادی ترقی کی بنیاد بھی تیار کی ہے۔ دونوں ممالک کے لئے ایک موقع ہے کہ وہ متحدہوکر اپنی دوستی اور شراکت داری کو مزید مضبوط کریں تاکہ دونوں ممالک کے عوا م کو اس کا زیادہ فائدہ مل سکے۔انہوں نے کہا کہ غیرمقیم برادری نے ہندستانی برادری سب سے بڑی ہے اور اس برادری نے ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ ہندستانی برادری دونوں ممالک کو جورنے والے ایک پل کا کردار ادا کررہی ہے اور دونوں ممالک کو مزید قریب لارہی ہے۔

Related posts

سرمایۂ اسلام تھے علامہ نظامی

cradmin

ہنومان چالیسا تنازعہ: بامبے ہائی کورٹ نے نونیت رانا کو دیا جھٹکا، ایف آئی آر رد کرنے کی عرضی خارج

alwatantimes

قرآن کی ہدایت و رہنمائی

cradmin

Leave a Comment