alwatantimes
Image default
بین اقوامی

دنیا روس کو جوابدہ ٹھہرائے گی:جوبائیڈن

واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ان کی دعائیں ایسے وقت میں یوکرین کے عوام کے ساتھ ہیں جب وہ روس کے فوجی دستوں کے بلا اشتعال اور بلا جواز حملے کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے پہلے سے سوچی سمجھی جنگ کا انتخاب کیا ہے جو تباہ کن جانی نقصان اور انسانی مصائب کو دعوت دے گی۔انہوں نے کہا کہ اس حملے سے ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کا ذمہ دار صرف روس ہے، امریکا اور اس کے اتحادی اور شراکت دار متحد اور فیصلہ کن انداز میں جواب دیں گے، دنیا روس کو جوابدہ ٹھہرائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ رواں ہفتے عائد مالیاتی اقدامات کے علاوہ جمعرات کو (آج) روس پر مزید پابندیوں کا اعلان کریں گے۔روس کی جانب سے کارروائیوں کا آغاز اس وقت ہوا جب نیویارک میں یوکرین کے بحران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ایک مسودہ قرارداد جس میں روس کو اس کے پڑوسی ملک کے خلاف اقدامات پر متنبہ کیا گیا ہے، روس کے ویٹو پاور کی وجہ سے ناکام ہو جائے گا۔تاہم سلامتی کونسل کے ایک سفارت کار نے کہا کہ روس کو نوٹس جاری کیا جائے گا کہ یہ عمل بین الاقوامی قوانین کے مطابق نہیں ہے۔

Related posts

2021 کے دوران یہودی آبادکاروں کے جرائم میں دگنا اضافہ ہوا: رپورٹ

alwatantimes

فلسطین میں یوم الارض کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرے

alwatantimes

یوکرین مذاکرات سے انکار کرکے تنازع کوطول دے رہا ہے: روس

alwatantimes

Leave a Comment