alwatantimes
Image default
کھیل

ایروی کی سنچری ، جنوبی افریقہ نے پہلے دن تین وکٹ پر 238 رن بنائے

کرائسٹ چرچ:سلامی بلے باز سارل ایروی (108) کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے جمعہ کے روز یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن 90 اووروں میں تین وکٹ پر 238 رن بنائے۔مہمان ٹیم جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور اچھی شروعات ملی ۔ کپتان ڈین ایلگر نے ایروی کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 111 رنز جوڑے۔ اگرچہ انہیں نیوزی لینڈ کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے 41 رن کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیج دیا لیکن اچھے آغاز کا فائدہ آنے والے بلے بازوں نے بخوبی اٹھایا۔
تیسرے نمبر پر بلے بازی کے لیے آنے والے ایڈن مارکرم نے بھی ایروی کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 88 رنز کی شراکت داری کی، حالانکہ وہ نیل ویگنر کی گیند پر ڈیرل مچل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے اور پھر ایروی بھی 199 کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے، جو میٹ ہنری کا شکار بنے۔فی الحال ریسی وان ڈرڈوسین اور ٹیمباباووما کریز پر موجود ہیں اور بالترتیب 61 گیندوں پر 13 اور 58 گیندوں پر 22 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ ایروی نے 221 گیندوں میں 14 چوکوں کی مدد سے 108 رنز کی سنچری اننگز کھیلی جبکہ ایلگر نے 101 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 41 اور مارکرم نے 103 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔

Related posts

ہمیشہ سے غیر یقینی مدت کے لیےرہتی ہے ہندوستانی ٹیم کی کپتانی

alwatantimes

ہندوستان نےروایتی حریف پاکستان پیٹ کر کانسے پر قبضہ کیا

alwatantimes

سوراشٹرنےودربھ اورکیرالہ نے سروسز کو شکست دیکر سیمی فائنل

alwatantimes

Leave a Comment