پٹنہ:اوریئنٹل کالج میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا ایک LSC (Learning Supporting (Centre یعنی تعلیمی مرکز کے افتتاح کا انعقاد ہوا ۔ اس سینٹر کا افتتاح کالج کی جی۔بی۔ انتظامیہ کمیٹی کے صدر فیض اکرم (IAS ۔Rtd) کے ہاتھوں ہوا۔ اس تقریب میں کالج کی جی ۔بی کے نائب صدر سید احسان احمد، (IAS ۔Rtd) اور انتظامیہ کمیٹی کے سیکرٹری جناب مطیع الرحمن(چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ) بھی شامل ہوئے۔ کالج کے پرنسپل سید اقبال افضل صاحب نے LSC کے کو-آرڈینیٹر راشد حیدر کو مبارکباد دی اور اس مرکز کو اس علاقے میں مسلم طلبہ و طالبات کےلیے بہترین مرکز بتایا جہاں اردو زبان میں تعلیم کو فروغ ملےگا۔اس موقع پر کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر اسلم جمال، ڈاکٹر ثروت توحید کے علاوہ پرویز انور، قمر اقبال ، کوثر جہاں، محمد شفیع احمد (ہیڈ اسسٹنٹ) عندلیبِ المصطفیٰ ، سید مناظر احسن اور گریڈ 4 اسٹاف موجود تھے۔
