alwatantimes
Image default
بہار

صدر اسپتال میں چار سالہ بچے کی موت،اہل خانہ نے ڈاکٹر پر لگایا الزام

سمستی پور( تنویر عالم تنہا) سمستی پور صدر اسپتال میں اج ایک چار سالہ بچے کی موت ہوگئی اسکے بعد اہل خانہ نے ڈاکٹر پر لاپرواہی برتنے کا الزام عائد کیا۔ملی جانکاری کے مطابق ضلع کے وارث نگر تھانہ حلقہ کے شادی پور بتھناہا گاؤں باشندہ شنکر رائے کا چار سالہ لڑکا روپیش کمار گھر کے نزدیک ہی کھیل رہا تھا اسی درمیان گھر کے دروازے پر رکھا گٹی پر گڑ گیا اور وہ بے ہوش ہوگیا۔اہک خانہ بچے کو فوری علاج کے لئے ایک مقامی نجی کلینک لے گئے جہاں ڈاکٹر نے بچے کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے سمستی پور صدر اسپتال روانہ کردیا۔اہل خانہ بچے کو لیکر صدر اسپتال پہنچے جہاں اسکی موت ہوگئی۔بچے کی موت کے بعد اہل خانہ نے صدر اسپتال کے ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا۔اہل خانہ نے الزام لگایا کہ وقت رہتے ان ڈیوٹی ڈاکٹر نے اسکے بچے کا علاج نہیں کیا جس سے اسکے بچے کی موت ہو گئی۔ادھر اس ضمن میں سول سرجن کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں ڈاکٹر کا ہونا لازمی ہے اگر نہیں تھے تو جانچ کر کاروائی کی جائیگی۔بتادیں کہ صدر اسپتال کا نظام کافی بگڑتا جارہا ہے اور اکثر ڈاکٹر کی لاپرواہی کا معاملہ سامنے آتا رہتا ہے لیکن اسکے بعد بھی ضلع انتظامیہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ادھر بچے کی موت کے بعد اہل خانہ کا رو۔رو کر بڑا حال بنا ہوا ہے۔واقعہ کی اطلاع گاؤں میں پہنچتے ہی پورے علاقے کا ماحول سوگوار ہوگیا ہے۔

Related posts

کورونا کی تیسری لہر سے سب کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے:نتیش

alwatantimes

اوریئنٹل کالج ، پٹنہ سیٹی میں MANU کے LSC کا افتتاح

alwatantimes

پولیس کی فعالیت سے جرائم میں پہلے کی نسبت کافی کمی آئی ہے:وزیراعلی

alwatantimes

Leave a Comment