alwatantimes
Image default
کھیل

میری دعا ہے کہ کوہلی کی بری فارم جلد ختم ہو، محمد رضوان

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے سابق بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں دعا ہی کرسکتا ہوں انکی بری فارم جلد ختم ہو‘۔ایک انٹرویو میں وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے اپنے برے وقت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ برا وقت سب پر آتا ہے مگر چیزیں ٹھیک ہوجاتی ہیں، مجھے یقین ہے کوہلی چیمپئین پلئیر ہیں، وہ جلد اپنی فارم بحال کرلیں گے۔سابق بھارتی کپتان کوہلی ان دنوں مسلسل خراب فارم میں ہیں جبکہ 15 سالوں پر محیط کیرئیر میں وہ پہلی بار انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک ہی سیزن میں 3 گولڈن ڈکس پر آؤٹ ہوئے ہیں۔اس سے قبل کوہلی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ناقدین وہ محسوس ہی نہیں کرسکتے جو میں کررہا ہوں، نہ تو وہ میری جگہ کھیل سکتے اور نہ ہی میری زندگی جی سکتے ہیں۔

Related posts

اینڈی فلاور آئی پی ایل میں لکھنئو ٹیم کے ہیڈکوچ ہوں گے

alwatantimes

کرک انفو کی سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم میں روہت، اشون اورپنت

alwatantimes

قرآن کریم پر ہندوستانی علمائے اہل سنت کے تراجم وتفاسیر

cradmin

Leave a Comment