alwatantimes
Image default
بہار

ٹرینی اساتذہ کا چار ہفتے کا ٹرینی پروگرام اختتام پزیر

سمستی پور(تنویر عالم تنہا) جے پی ٹیچرس ٹریننگ کالج، سمستی پور کے پہلے سال کے ٹرینی اساتذہ کا سیشن 2021-2023 کے لیے چار ہفتے کا مشاہدہ پروگرام آج گولف فیلڈ ریلوے کالونی ہائر سیکنڈری اسکول، سمستی پور میں اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر اسکول میں پرنسپل شاہ ظفر امام کی صدارت میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ صدارت شاہ ظفر امام نے کی جبکہ نظامت ٹرینی ٹیچر نوین کمار سنگھ نے کی۔ پروگرام میں اسکول کے اساتذہ بلونت پرساد، کپل دیو مشرا اور سنگیتا کماری، جے پی ٹیچرس ٹریننگ کالج کے پروفیسر مالا یادو، ٹرینی اساتذہ جوہی کماری اور نوین کمار گیری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اسکول کے پرنسپل شاہ ظفر امام نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ استاد بننا اپنے آپ میں ایک چیلنجنگ کام ہے اور تمام تر نشیب و فراز کے باوجود استاد کا پیشہ قابل احترام پیشہ سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استاد کے پیشے کا موازنہ پیسے سے نہ کیا جائے۔ انہوں نے ٹرینی اساتذہ کو نصیحت کی کہ وہ زندگی میں زیادہ سے زیادہ علم حاصل کرنے کی ہمیشہ کوشش کریں۔ آخر میں انہوں نے تمام ٹرینی اساتذہ کے بہتر مستقبل کی خواہش کی۔ اس موقع پر تمام ٹرینی ٹیچرز اور اسکول ٹیچرز موجود تھے۔ اسکول کے پرنسپل اور گائیڈنگ ٹیچر کو ٹرینی اساتذہ نے تحائف سے نوازا۔

Related posts

کالا آزار کے خاتمے کے حوالے سے دیہی ڈاکٹروں کو تربیت دی گئی

alwatantimes

نماز کے سوال پر وزہر اعلی نتیش کمارنے کہا:ہمارے لئے سبھی لوگ یکساں ہیں

alwatantimes

ایس سی ،ایس ٹی کے ایکٹ کیلئے درج معاملوں میں زیر التوا معاوضہ کی رقم کی جلد ادائیگی کرائیں:نتیش

alwatantimes

Leave a Comment