alwatantimes
Image default
بہار

گیس سلنڈر میں آگ لگنے پر اسے بجھانے کا طریقہ ، بجلی کرنے سے بچاؤ کی جانکاری فراہم کرائی

پٹنہ:گورنمنٹ مڈل اسکول سکری گلی گلزار باغ پٹنہ میں وزیر اعلی اسکول حفاظتی پروگرام کے تحت اسکول کے اساتذہ محمد معظم عارف نے آج آپدا پر بندھن کے قومی ٹرینر ڈاکٹرشرون کمار سنگھ ، اتکرش ایک پہل تنظیم کے نگراں شری امیت کمار ، سفینہ تنظیم کے ڈائریکٹر غلام سرور آزاد، آپدا پربندھن کے ٹرینر شری سنتوش کمار کو مدعو کیا اور بچوں کو بینڈیج سیلنگ ، ہڈی ٹوٹ، ایمرجنسی رسکیو،میتھڈ کارڈل، میتھڈ کارڈل ، ٹو ہینڈ، تھری ہینڈ، فور ہینڈ، سیٹ میتھڈ، ہیومن اسٹریچر، گیس سلنڈر میں آگ لگنے پر اسے بجھانے کا طریقہ ، بجلی کرنے سے بچاؤ کی جانکاری پر کشش انداز میں فراہم کرائی۔ تمام بچوں نے ٹریننگ کو کافی دلچسپی سے نہ صرف دیکھا بلکہ اس سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش بھی کی اس ٹریننگ کے دوران جو سب سے زیادہ جاذبِ نظر پروگرام رہا وہ تھا گیس سلنڈر میں لگی آگ سے بچانے کا طریقہ ، ڈاکٹر شرون کمار کے ذریعے یہ بتایا گیا یوں من اسٹریچر سے بچوں نے کسی بھی مشکل یا آفات میں گھرے لوگوں کو بچانے کی خاطر لے جانے کے سہل طریقہ کو بار بار دہرایا اور اپنے ساتھیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی کافی پریکٹس کی، اس موقع پر پر سفینہ تنظیم کے کے ڈائریکٹر غلام سرور آزاد نے بچوں کو بتایا کہ کسی انسان کو بچانے کے لیے اس کے پاس بہت کچھ ہوتے ہیں لیکن جان کاری کی کمی کی وجہ سے وہ اپنے وسائل کا استعمال کسی بھی مشکل میں مبتلا لوگوں کی مدد نہیں کر پاتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ شرٹ، بلٹ اسکارف، دو پٹہ سے عورتیں کسی بھی مشکل میں مبتلا انسان کی مدد کر سکتی ہیں ، ہاتھ پیر ٹوٹ جانے کی صورت میں کیسے بچایا جا سکتا ہے اس کا بھی طریقہ بتایا گیا۔ انسان اور انسانیت کو بچانے کی سرکاری اسکیموں کو اسکولی بچوں کے ساتھ ساتھ گارجین کو بھی ا جان کاری دینے کی غرض سے کیے گئے پروگرام میں گھری دلچسپی لینے کے لیے ڈاکٹر شرون کمارنے اسکول ہذا کے اساتذہ محمد معظم عارف کی خوب خوب ستائش کی اور ایسے انسانیت نواز پروگرام کو لگاتار کرتے رہنے تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے اسکول کی دشا ا ور د یشا دونو بدل سکتی ہے۔ اس موقع پر اسکول کے ہیڈماسٹر سنجے کمار نے اے ہوے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر اسکول کی سیکرٹری صابرین خاتون او ر اساتذہ شری راجیش کمار وغیرہ بھی مجوجت رہے۔

Related posts

مظفر پور میں سماجی اصلاح مہم میں شامل ہوئے وزیر اعلیٰ

alwatantimes

گنگا کا پانی سپلائی منصوبہ کو جلد سے جلد مکمل کریں :نتیش

alwatantimes

سکندرآباد: گودام میں خطرناک آگ،بہارکے 11مزدور زندہ جل گئے مہلوکین کے ورثاکیلئے پانچ لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان

alwatantimes

Leave a Comment