alwatantimes
Image default
بہار

مکن پور گاؤں میں نوجوان کاگولی مار کرقتل

بہار شریف (حمزہ استھانوی) بند تھانہ علاقہ کے مکن پور گاؤں میں نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ متوفی راج بلبھ یادو کا 23 سالہ بیٹا گولڈن کمار ہے۔ وہ لڑائی میں مداخلت کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اس دوران اسے گولی لگی۔ پورے تھانہ علاقے میں بدے پور گاؤں کے رہنے والے انوج کمار پر گولی مارنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ انوج گولڈن کا بہنوئی ہے۔ گاؤں والوں کے مطابق انوج اپنے سسرال آیا ہوا تھا۔ وہاں سے گھر لوٹتے وقت اس کی ٹیمپو ڈرائیور سے لڑائی ہو گئی۔ جھگڑے کے بعد وہ بدے پور گئے اور وہاں سے ہتھیار لے کر واپس مکن پور پہنچے۔ اس نے دوبارہ ٹیمپو ڈرائیور سے جھگڑا شروع کر دیا۔ گولڈن بیچ بچاؤ کے لیے پہنچ گیا اور اپنی بھابھی کو پکڑ کر ہٹانے لگا۔ اس دوران پستول سے ایک گولی ان کے سینے میں لگی۔ گھر والے اسے علاج کے لیے بہار شریف لے گئے۔ وہیں اس کی موت ہو گئی۔ ایس ایچ او سدھیر کمار نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

Related posts

نیشنل نیوٹریشن مشن اسکیم کے تحت منصوبہ بندی کا جائزہ لیا گیا

alwatantimes

منی نے پہلی آل الیکٹرک کار لانچ کر ہندوستان میں اپنے 10 سالہ سفر کا جشن منا یا

alwatantimes

شعبۂ فارسی پٹنہ یونیورسیٹی میںامیر خسرو وبیدل عظیم آبادی پر سمپوزیم کا انعقاد

alwatantimes

Leave a Comment