alwatantimes
Image default
بہار

وزیر اعلی نے ریاست میں خوشی، امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی

پٹنہ: وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے اپنی اہلیہ آنجہانی منجو کماری سنہا کی 15ویں برسی کے موقع پر منجو کماری سنہا میموریل پارک کنکر باغ جاکر آنجہانی منجو سنہا کے مجسمے پر گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ منجو کماری سنہا میموریل پارک کنکر باغ سے اپنے آبائی گاؤں کلیان بگہا، ہرنوت واقع کویراج رام لکھن سنگھ میموریل واٹیکا پہنچے اور اپنی اہلیہ آنجہانی منجو کماری سنہا کے مجسمے پر گلپوشی کر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اپنی والدہ آنجہانی پرمیشوری دیوی اور اپنے والد کویراج آنجہانی رام لکھن سنگھ کے مجسموں بھی پر گلپوشی کر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلی کے صاحبزادے جناب نشانت کمار، بڑے بھائی جناب ستیش کمار اور خاندان کے دیگر افراد نے بھی آنجہانی منجو کماری سنہا کے مجسمہ پر گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے کلیان بگہا میں واقع اپنے آبائی گاؤں کے دیوی مندر میں ریاست میں خوشی، امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے گاؤں کے رہنے والے آنجہانی لال دیو نارائن سنگھ، آنجہانی کرشنا دیوی اور آنجہانی ستیہ وتی دیوی جن کا حال ہی میں انتقال ہو اہے ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں صبرکی تلقین کی۔
اپ گریڈڈ مڈل اسکول، کلیان بگہا میں وزیر اعلیٰ نے گاؤں والوں کے مسائل سنے اور افسران کو ان کی جلد از جلدحل کی ہدایت دی۔اس موقع پر آبی وسائل کے وزیر جناب سنجے کمار جھا، دیہی ترقیات کے وزیرجناب شرون کمار، ایم ایل اے جناب کرشنا مراری شرن عرف پریم مکھیا، رکن قانون سازکونسل جناب سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی، ایم ایل سی شری للن سراف، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل مشیر مسٹر منیش کمارورما، وزیراعلی کے سکریٹری جناب انوپم کمار،وزیر اعلی کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے چیئرمین جناب ارشاد اللہ، بہار اسٹیٹ سٹیزن کونسل کے سابق جنرل سکریٹری جناب اروند کمار سنگھ عرف چھوٹو سنگھ اور دیگر معززین، سماجی اور سیاسی کارکنوں نے آنجہانی منجو کماری سنہا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Related posts

دل کی بیماری میں مبتلا لڑکی کو مناسب علاج کے لیے احمد آباد بھیجا گیا

alwatantimes

ڈاکٹر ممتاز احمد خاں ادب و تنقید کے حوالے سے ہمیشہ زندہ رہیں گے” : امتیاز احمد کریمی

alwatantimes

ترقی کے ساتھ سماج سدھار ہو گا تو سماج اور بہارآگے بڑھے گا :نتیش

alwatantimes

Leave a Comment