alwatantimes
Image default
کھیل

ولیمسن اگلے میچ سے قبل کوئی بڑا فیصلہ لے سکتے ہیں: منجریکر

ممبئی:کین ولیمسن کی 17 گیندوں میں نو رن کی اننگز نے سنیچر کو کولکتہ نائٹ رائڈرس کے خلاف ایک اہم میچ میں ان کی اور ان کی ٹیم سن رائزرس حیدرآباد کی جدوجہد کو مزید بڑھا دیا۔ ولیمسن نے اس سیزن میں 92.85 کے اسٹرائیک ریٹ سے 208 رنز بنائے ہیں جو کم از کم 100 رنز بنانے والے بلے بازوں میں سب سے خراب اسٹرائیک ریٹ ہے۔حیدرآباد کے پاس ابھیشیک شرما کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے کے لیے راہل ترپاٹھی اور ایڈن مارکرم کی شکل میں پہلے ہی دو آپشن موجود ہیں لیکن ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹام موڈی نے مڈل آرڈر میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کی بات کہی ہے۔ موڈی کے مطابق چونکہ مڈل آرڈر ٹیم کے لیے اچھا کام کر رہا ہے اس لیے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا مناسب نہیں ہے۔میچ کے بعد کی پریس بریفنگ میں موڈی نے کہا، ترپاٹھی نے نمبر 3 پر واقعی اچھی بلے بازی کی ہے اور مارکرم نمبر 4 پر ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس لیے ہم نے محسوس کیا ہے کہ صرف اس وجہ سے کہ یہ کام نہیں کر رہا ہے، اس کے لیے کام کرنے والی چیز کو کیوں بدلیں؟موڈی نے مزید کہاکہ ہم نے ولیمسن کے معیار پر بھروسہ کیا ہے۔ اس کے عالمی معیار کے بارے میں کوئی شک نہیں ہے۔ اسی وجہ سے ہم نے ٹورنامنٹ میں اپنے بیٹنگ آرڈر میں کوئی تبدیلی نہیں کی کیونکہ ٹاپ آرڈر میں ابھیشیک، تیسرے نمبر پر ترپاٹھی، چار پر مارکرم اور پانچ پر نکولس پورن اپنے کام کو بخوبی نبھارہے ہیں۔پونے میں 178 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے وقت ویلیمس لگاتار ڈاٹ گیندیں کھیلتے رہے۔ انہوں نے پاور پلے میں کل گیارہ ڈاٹ گیندیں لیں۔ وہ پاور پلے کے آخری اوور میں آخرکار شارٹ فائنل لیگ کے اوپر اسکوپ کی کوشش میں بولڈ ہوگئے۔میچ کے بعد براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے ولیمسن نے کہا کہ میری جدوجہد میں مستقل مزاجی آ گئی ہے۔ فیلڈر کو چار سے پانچ گیندیں کھیلنے کے بعد آپ ہارڈ ہٹ کے لیے جاتے ہیں اور آؤٹ ہو جاتے ہیں۔ کھیل ہمیشہ ہمیں سبق سکھاتا ہے۔ اور وہاں میرے لیے سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ ای ایس پی این کرک انفو کے ماہرین ایان بشپ اور سنجے منجریکر اس بات پر متفق ہیں کہ ولیمسن کو نچلے آرڈر پر بیٹنگ کرنی چاہیے کیونکہ حیدرآباد کے لیے وقت ختم ہو رہا ہے۔

Related posts

ہمیں ڈینش کھلاڑیوں کی گراس کورٹ کمزوری کا فائدہ اٹھانا چاہیے: آنند امرتراج

alwatantimes

کرکٹ لیجنڈ کرس گیل کا اعزازکریں گے:کرکٹ ویسٹ انڈیز

alwatantimes

پونٹنگ نے کوہلی کی قیادت والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی حصولیابیوں کی ستائش کی

alwatantimes

Leave a Comment