alwatantimes
Image default
بہار

جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ عالم گنج میں دعاء یونس کا اہتمام

پٹنہ:تعلیم ہر انسان کی ضرورت ہے خواہ دینی ہو یا دنیاوی، ہر انسان کو تعلیم سے آراستہ ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو اپنانا اہم فریضہ ہے یہ باتیں بانی جامعہ قاسم العلوم اور جمعیتہ علماء بہار کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے جامعہ قاسم العلوم کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے دعاء یونس کے موقع پر کہی،مولانا نے مزید کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ تم میں بہترین انسان وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے ۔مولانا نے طلبہ عزیز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالی نے آپ حضرات کو حفظ قرآن کیلئے منتخب فرمایا ہے اور حفظ قرآن کھیل کود سے نہیں بلکہ پوری محنت کوشش اور جدو جہد کے بعد یہ نعمت حاصل ہوتی ہے ۔اسلئے عزیز طلبہ آپ تمام لایعنی باتوں سے گریز کرتے ہوئے قرآن کو بہترین انداز میں پڑھنے اور سیکھنے کی کوشش کریں
۔اخیر میں مولانا نے بتلایا کہ جامعہ 12شوال المکرم سے کھل گیا ہے جدید و قدیم طلبہ کا داخلہ جاری ہے انشاء اللہ مورخہ 16مئی 2022بمطابق 14 شوال المکرم یعنی آج سے باضابطہ تعلیم کا آغاز ہو جائے گا ۔واضح ہوکہ جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ عالم گنج پٹنہ ایک دینی تعلیمی ادارہ ہے اسکی بنیاد 7مارچ 2021بروز اتوار حضرت مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی دامت برکاتہم جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بہار کے دست مبارک سے رکھی گئی اور 8مارچ سے 4بچوں کے ذریعہ باضابطہ تعلیم کا آغاز کیا گیا الحمد للہ جامعہ نے قلیل عرصہ میں کافی ترقی حاصل کیا ہے فی الوقت جامعہ میں کثیر تعداد میں مقامی اور بیرونی طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔

Related posts

پکری برانواں بلاک میں ٪100 ویکسی نیشن کے لئے بیداری مہم چلائی گئی

alwatantimes

ڈاکٹر ممتاز احمد خاں ادب و تنقید کے حوالے سے ہمیشہ زندہ رہیں گے” : امتیاز احمد کریمی

alwatantimes

وزیر اعلی نے ریاست میں خوشی، امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی

alwatantimes

Leave a Comment