سمستی پور(تنویر عالم تنہا)سمستی پور ضلع کے خان پور تھانہ حلقہ کے کھتواہا مڈل اسکول کے نزدیک ایک بے قابو ٹرک سے کچل کر سائیکل سوار کی دردناک موت ہوگئی۔واقعہ کے بعد ناراض لوگوں نے معاوضے و قصوروار ڈرائیور کی گرفتاری کی مانگ کو لیکر سڑک جام کر دیا۔مہلوک کی پہنچان خان پور تھانہ حلقہ کے جہانگیر پور پنچایت کے رادھے شیام ساہ کے طور پر کیا گیا ہے۔واقعہ کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ رادھے شیام ساہ حسب معمول اپنے گھر سے سائیکل سے اپنے نیک کمل لائن ہوٹل کھتواہا جا رہا تھا تبھی کھتواہا مڈل اسکول کے نزدیک بے قابو بالو لدا ٹرک نے اسے کچل دیا جس سے اسکی موقع پر ہی دردناک موت ہوگئی۔واقعہ کے بعد ڈرائیور ٹرک لیکر بھاگنے کی کوشش کی لیکن مقامی لوگوں نے تعاقب کر ٹرک کو پکڑ لیا لیکن اس دوران ڈرائیور اور خلاصی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔اس واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے جائے واردات کے نزدیک معاوضے و قصوروار ڈرائیور کی گرفتاری کی مانگ کو لیکر سڑک جام کردیا۔سڑک جام کے سبب اس اہم شاہراہ کے دونوں ہی جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جس سے لوگوں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ادھر واقعہ کی اطلاع پاکر متعلقہ تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور مشتعل لوگوں کو ضروری یقین دہانی کرا کر سڑک جام ختم کرایا اسکے بعد پولیس ٹرک کو ضبط کر تھانہ لےگئی اور مہلوک کی لاش کو اپنے قبضے میں کر پوسٹ مارٹم کے لئے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دیا ۔
