alwatantimes
Image default
بہار

بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی کامقابلہ قانونی ،سماجی اورعملی طورپرکیاجائے:آل انڈیا ملی کونسل

مغربی چمپارن(پریس ریلیز):آل انڈیاملی کونسل ضلع مغربی چمپارن کے زیراہتمام موجودہ حالات ،مسائل اوران کاحل کے موضوع پراجلاس منعقدہواجس میں ملک میں بڑھتی ہوئی نفرت فرقہ پرستی اورجان ومال اورعزت وآبروپرہونے والے حملوں کاجائزہ لیاگیااوران کوقانونی،سماجی اورعلمی طورپرحل کرنے پرزوردیاگیا،اجلاس کی صدارت حاجی عمررام نگرنے کی اورمہمان خصوصی کے طورپرمولاناانیس الرحمن قاسمی قومی نائب صدرآل انڈیاملی کونسل وچیرمین ابوالکلام ریسرچ فاؤنڈیشن شریک رہے۔اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناانیس الرحمن قاسمی نے کہاکہ نفرت اورفرقہ پرستی کوروکنے کے لیے سماجی سطح پرکام کرنے کی زیادہ ضرورت ہے،سول سوسائٹی کے تمام طبقات کوساتھ لے کرقومی یکجہتی اورسماجی ہم آہنگی قائم کی جائے،خاص طورپرروم نومی کے موقع پرجہاں جہاں ناخوشگوارواقعات ہوئے،وہاں جلدازجلدامن کمیٹی بناکرامن مارچ کیاجائے،تاکہ سماج سے خوف وہراس دورہواورلوگ ایک دوسرے کے ساتھ باہمی اخوت کوبڑھائیں،محبت کاپیغام دیں اورایک دوسرے کی مددکریں،سماج کے دونوں طرف کے افرادمعتدل اورغیرمعتدل آپس میں مذاکرات کریں اوردوریوں وبدگمانیوں کوختم کریںاورآئندہ کسی بھی تہوارمیں جلوس کودونوں طبقہ کے افراداپنی نگرانی میں گزاریں اورایک دوسرے کے سماجی تقریبات میں شریک ہوکرہمدردی اوراخوت کامظاہرہ کریں۔مولاناقاسمی نے مزیدکہاکہ سیاسی سطح پرمعاملات کوحل کرنے کی کوشش ہے،مقامی واونچے سطح کے افسران کومیمورنڈم دینے کے علاوہ اقلیتی کمیشن اورحقوق انسانی کمیشن،خواتین پرزیادتی کی صورت میں خواتین کمیشن،نیزحکومت کے وزیر اعلیٰ ،وزیرداخلہ اوروزیراعظم تک درخواستوں کوپہونچا نے اورحسب ضرورت ملاقات کرکے حقائق کومناسب طورپررکھنے کی ضرورت ہے،اس میں دیرنہیں کرنی چاہیے۔آج کل ای میل،فیکس،واٹس اپ وغیرہ کے ذریعہ فوری درخواست پہونچائی جاسکتی ہے،کسی بھی پارٹی کی حکومت ہو،ناانصافی اورظلم کے خلاف اس سے بات کرنی چاہیے اوراسمبلی وپارلیامنٹ میں آوازاٹھانے کے لیے ممبران کوتیارکرناچاہیے۔سیاسی جماعتوں کے سربراہ اورممبران سے ملاقات کرتے رہنے کی ضرورت ہے۔جب کہ اس اجلاس کے صدرحاجی محمدعمررام نگرنے اپنے بیان میں کہاکہ غلط فہمیوں کے ازالہ اوربین المذاہبی تعلقات کوبہتربنانے پرزوردیاگیااورملک کے نوجوانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ مایوسی اوراحساس کمتری میں مبتلانہ ہوں،نہ ہی اشتعال میں آئیں،بلکہ اکسانے اورجوش دلانے والوں کے سامنے صبروتحمل کامظاہرہ کریں اورکسی بھی ناخوشگوارحالات میں مذکورہ تینوں امورکی روشنی میں فوری کام کریں۔اس کے علاوہ مفتی فیض احمدقاسمی جنرل سکریٹری ملی کونسل ضلع مغربی چمپارن،مولانارضوان اللہ صاحب قاسمی صدرملی کونسل ضلع مغربی چمپارن،مولاناقاضی عبدالحق صاحب، ڈاکٹر مطیع الرحمن ،افسرامام مکھیا اورنسیم احمدایڈووکیٹ نے بھی اظہارخیال کیا۔اورجن لوگوں نے اس میں شرکت کی ان میں سے جناب محمداورنگ زیب،محمدرؤف الاعظم خان مکھیا،عطاء اللہ،مفتی محمدطارق قاسمی،محمدثانی خان،کرم اللہ ،محمدبھولاصاحب،الحاج محمدعمرصاحب ،ڈاکٹرسہیل احمد اورمجیدعالم ڈومری کے نام قابل ذکرہیں۔

Related posts

شراب مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں : ڈرون کے بعد اب سیٹلائٹ فون سے بھی پکڑی جائے گی شراب

alwatantimes

مانسون کی آمد سے قبل تمام تیاریاں پوری کر لیں:نتیش

alwatantimes

نتیش نے مہانے بیئر آبپاشی پروجیکٹ کا زمینی معائنہ کیا

alwatantimes

Leave a Comment