alwatantimes
Image default
بہار

اپنےعلاقہ کی تعلیمی ومعاشرتی ترقی کی راہیں تلاش کی جائیں: مولانانجیب ململی ندوی

مظفر پور،(وجاہت، بشارت رفیع) : حالات سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ عزم و حوصلے سے کام کرنے کی ضرورت ہے ، منصوبے بنائیے رنگ بھرئیے سماج کے لئے اپنے کو مفید ثابت کیجیے زمانہ منتظر ہے آپ کا ، اللہ نے آپ کو اور آپ کے مادر علمی کو جو مقبولیت عطاء کی ہے اس کی قدر کیجئے ، گاؤں گاؤں اسکول اور دینی مکاتیب کا جال بچھا دیجئے ان خیالات کااظہار صدرجلسہ مولاناطارق شفیق ند وی نے تنظیم ابنائے ندوہ ترہت کمشنری کےاجلاس میں خطاب کرتےہوئےکہا تنظیم ابنائے ندوہ کاچوتھامشاورتی اجلاس آج مدرسہ محبوبیہ چین بوربنگرہ مظفرپورمیں منعقدہوئی۔ مولانانجیب ململی ندوی نےتنظیم کاتعارف کراتےہوئے کہاکہ ہمارےندوی حضرات علاقہ میںبڑ ےپیمانہ پردینی خدما ت انجام د ے ر ہے ہیں ان کے درمیا ن آپس میں رابطہ کی شکل نکالنی چاہیےتاکہ ایک دوسرےکی صلاحیت وتجربات سےفائدہ اٹھایاجائے اپنےعلاقہ کی تعلیمی ومعاشرتی ترقی کی راہیں تلاش کی جائیں اورجب جہاں موقع میسر ہواس جانب پیش قدمی کی جائے اسی مقصدسےتنظیم ابنائے ندوہ کی تشکیل عمل میں آئی ہے اس موقع سےڈا کٹر ذاکرحسین ندوی خدابخش لائبریری پٹنہ کی دو کتابیں ’صحافت‘ اور’اکبرالہ آبادی ‘کی رسم اجرابھی ہوئی۔ اس موقع سےصدرجلسہ مولاناطارق شفیق ندوی نےکہاکہ ڈاکٹر ذاکرحسن صاحب ایک منجھے ہو ئے مصنف ہیں اس سےپہلےبھی ان کی کئے کتابیں منظرعام پرآچکی ہیں ہم اس کتاب کی تالیف پرمولاناکومبارکباد دیتےہیں ڈاکٹرذاکرحسین ندوی نےتنظیم کےتعلق سےکہاکہ تنظیموں کوکھڑاہو نے کے لیےلمبا وقت چاہیے اس کےلیےسبھوں کوصبروتحمل سےکام لیناچاہیے مشورہ اسی وقت دیاجائے جب مشورہ مانگا جائے سوشل میڈیاپرمشورہ ڈالنے سے بچا جائے اس سےبدنامی ہوتی ہے سوشل میڈیاپرکچھ نہیں آناچاہیے اگراختلاف ہوتوآ پس میں بیٹھ کرحل کرناچاہیے تنظیم کےتحمل اوراستقلال دونوں ضروری ہے اس اجلاس میں بہارحج کمیٹی کاممبرمفتی محمدثنا۶الہدی قاسمی کےمنتخب ہونےپرمبارکباد دی گئے یہ پروگرام مولاناطارق شفیق ندوی کی صدارت مولانامحمدقمرعالم ندوی کی نظامت اور مولا نا آفاق ندوی کی تلاوت سےپروگرام کا آغا ز ہوا خطبہ استقبالیہ محمدصدرعالم ندوی نےپیش کیا مولانامحمد نظیرعالم ندوی آفتاب عالم ندوی محمدجنیدعالم ندوی رحمت اللہ عارفی ندوی صبغت اللہ ندوی ثنا۶اللہ ندوی مولامحمد نظیر عالم ندوی وغیرہ نےبھی اظہارخیال کیا مفتی محمدثناءاللہ قاسمی نےمدرسہ محبوبیہ کاتعارف پیش کیا اورکہا کہ اس مدرسہ کی بنیاد 1952 میں رکھی گئی ہے اورمسجدکی بنیاد مولاناعلی میاں ندوی نےرکھی ہے مجھےخوشی ہورہی ہےکہ تنظیم ابنائے ندوہ کااجلاس ہورہاہے۔ترہت کمشنری کےذمہ داران کاانتخاب ہوا مولانامحمدنظیرعالم ندوی صدر مولانامحمد قمرعالم ندوی جنرل سیکریٹری اور ریاض الدین ندوی خازن منخب ہوئے اس پروگرام کوکامیاب بنانےمیں محمدنسیم قاسمی،قاری ریاض الدین ندوی بن محمد کمال الدین وغیرہ پیش پیش تھے۔

Related posts

کایاکلپ کی ٹیم نے ناتھ نگر اور رنگرہ اسپتالوں کا معائنہ کیا

alwatantimes

پیچیدہ آپریشن کرکے 6 کلووزنی کینسر کا مادہ نکال دیا گیا

alwatantimes

مریضوں کو ٹیلی میڈیسن کے ذریعے آن لائن ہیلتھ سروس ملے گی

alwatantimes

Leave a Comment