alwatantimes
Image default
کھیل

نکہت فائنل میں پہنچیں، منیشا اور پروین کو کانسے کے تمغے سے مطمئن ہونا پڑا

نئی دہلی: ہندوستانی باکسر نکہت زرین نے بدھ کو سنسنی خیر جیت کے ساتھ ترکی کے شہر استنبول میں جاری آئی بی اے ویمنز ورلڈ باکسنگ کے 12ویں ایڈیشن کے فائنل میں جگہ بنالی، لیکن منیشا اور ڈیبیو کرنے والی پروین نے سیمی میں ہارنے کے بعد کانسے کے تمغے کے ساتھ اپنی مہم ختم کی۔نظام آباد (تلنگانہ) میں پیدا ہونے والی باکسر نکہت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 کلوگرام وزن کے زمرے کے سیمی فائنل مقابلے میں برازیل کی کیرولین ڈی المیڈا کے خلاف 5-0 سے یک طرفہ جیت حاصل کی۔ دوسری طرف، منیشا (57 کلوگرام) اور پروین (63 کلوگرام) نے اپنے سیمی فائنل میچوں میں اپنا سب کچھ جھونک دیا لیکن وہ بالترتیب 2020 اولمپک گیمز کی برونز میڈلسٹ اٹلی کی ارما ٹیسٹا اور آئرلینڈ کی ایمی براڈہرسٹ سے ہار گئیں۔ منیشا کو 0-5 سے شکست ملی جبکہ پروین کو 1-4 سے ہارگئیں۔اپنی صرف دوسری عالمی چمپئن شپ کھیلتے ہوئے نکہت جمعرات کو فلائی ویٹ فائنل میں تھائی لینڈ کی جیتپونگ جتاماس کے خلاف بھڑیں گی اور جیت حاصل کرتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کرناچاہیں گی۔ جتاماس نے سیمی فائنل میں دو بار کی عالمی چیمپئن شپ کا تمغہ جیتنے والی تجربہ کار قازق باکسر زینا شیکیربیکووا کو 4-1 سے شکست دی۔دن کے پہلے میچ میں نکہت نے ہندوستان کے لیے محتاط آغاز کیا لیکن جلد ہی اپنا گیئر بدلا اور گھونسوں کی بوچھاڑ کے ساتھ جارحانہ ہوگئیں۔ ان کے برازیلی حریف کو تکنیکی طور پر 25 سالہ ہندوستانی کے ساتھ تال میل بٹھانے کے لئے کافی جدوجہدکرنی پڑی۔ ابتدائی دوراونڈ کے بعد نکہت کافی اچھی پوزیشن میں نظرآئیں۔ایک بار برتری حاصل کرنے کے بعد، سابق جونیئر یوتھ ورلڈ چیمپیئن نکہت نے فائنل راؤنڈ میں اپنے پیروں اور گھونسوں کی رفتارکو کم ہونے نہیں دیا۔ وہ پوری رفتار سے رنگ کے گرد گھومتی رہیں اوربرازیلین کھلاڑی سے فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے عین وقت پر کچھ درست مکے بھی لگائے۔

Related posts

14 سال کی لڑکی کی مبینہ عصمت داری کے معاملے یاسر شاہ نامزد

alwatantimes

انگلینڈ ڈے نائٹ ٹسٹ میچ میں ٹیم میں کچھ مشکل فیصلے کرسکتا ہے

alwatantimes

سری لنکا کا ہندوستان دورہ ری شیڈول، بنگلورو میں ڈے -نائٹ ٹیسٹ میچ

alwatantimes

Leave a Comment