alwatantimes
Image default
کھیل

آرسی بی کے پاس پلے آف میں پہنچنے کاآخری موقع

ممبئی: رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے پاس سرفہرست گجرات ٹائٹنز کے خلاف یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہونے والے اپنے آخری لیگ میچ میں پلے آف میں جگہ بنانے کی امیدوں کے لئے آخری موقع ہوگا۔بنگلورو کے لیے 20 پوائنٹس حاصل کرنے والی گجرات ٹیم کے خلاف یہ کارنامہ انجام دینا بالکل بھی آسان نہیں ہوگا لیکن ٹی ٹوئنٹی میں کچھ بھی ممکن ہے۔بنگلورو 13 میچوں میں سات جیت اور 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔ اس میچ میں جیت سے ہی آر سی بی کاکچھ کام بنے گا۔ جیت سے اس کے 16 پوائنٹس ہوجائیں گے لیکن دیگر ٹیمیں بھی 16 پوائنٹس پر ہیں اور ایسی صورتحال میں نیٹ رن ریٹ اہم کردار ادا کرے گا۔ آرسی بی کا رن ریٹ مائنس میں ہے جو آخر میں اس کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔آر سی بی کے آل راؤنڈر گلین میکسویل اس سیزن میں اچھی بلے بازی کر رہے ہیں اور 30 یا اس سے زیادہ کے کئی اسکوربناچکے ہیں۔ تاہم ان سے ٹیم کو اب بھی ایسی اننگ درکارہے، جس سے وہ میچ کا رخ پلٹ دیں۔ میکسویل نے اس سیزن میں 228 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ فیلڈنگ میں بھی شاندار رہے ہیں اور ان کے نام چار کیچ اور دو رن آؤٹ ہیں۔گجرات کے تیز گیند باز محمد شامی کا وانکھیڑے اسٹیڈیم کے ساتھ محبت کا تعلق اس سیزن میں بھی جاری ہے۔ انہوں نے یہاں تین میچوں میں آٹھ وکٹ حاصل کیاہے۔ مجموعی طور پر، انہوں نے یہاں نو ٹی20 میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ بنگلورو کے خلاف بھی ان کا شاندار ریکارڈ ہے اور انہوں نے 2019 کے بعد اس ٹیم کے خلاف سات میچوں میں دس وکٹیں حاصل کی ہیں۔بنگلورو کے وکٹ کیپر دنیش کارتک اس سیزن کے بہترین فنشرز میں سے ایک رہے ہیں۔ انہوں نے 13 میچوں میں 192.56 کے اسٹرائیک ریٹ سے 285 رنز بنائے ہیں۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ان کے آخری پانچ اسکور 30*(8)، 66*(34)، 44*(23)، 25(24) اور 40(24) کے ہیں۔بنگلورو کے اسپنر ونیندو ہسرنگا 13 میچوں میں 23 وکٹوں کے ساتھ اس سال کے دوسرے کامیاب ترین بولر ہیں۔ پچھلی بار جب وہ وانکھیڑے میں کھیلے تھے، تو انہوں نے حیدرآباد کے خلاف 4-1-18-5 کے اعداد و شمارپیش کئے تھے۔وانکھیڑے اسٹیڈیم میں تیوتیا نے 11 ٹی 20 اننگز میں 55.20 کی اوسط اور 158.62 کے اسٹرائیک ریٹ سے 276 رن بنائے ہیں۔ اس سیزن میں ان کے اہم دو اسکور 40*(21) اور 40*(24) کےہیں۔مدھیہ پردیش کے اس نوجوان کھلاڑی، رجت پاٹیدار نے اس سال بنگلورو کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے پانچ میچوں میں 32.60 کی اوسط اور 133.60 کے اسٹرائیک ریٹ سے 163 رنز بنائے ہیں۔ گجرات کے خلاف گزشتہ میچ میں انہوں نے اپنے آئی پی ایل کیرئیر کی پہلی نصف سنچری بناتے ہوئے 32 گیندوں میں 52 رن بنائے تھے۔

 

Related posts

آسٹریلیا نے انگلینڈپر 2-0 کی برتری حاصل کر لی

alwatantimes

بینگلورو ’ڈے نائٹ‘ٹیسٹ کےلئے 50 فیصد شائقین کو ملی منظوری

alwatantimes

اشون آئی پی ایل کی تاریخ میں ریٹائرآؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز بن گئے

alwatantimes

Leave a Comment