alwatantimes
Image default
بہار

بچوں کے دست کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں محکمہ صحت بیدار : منگل

پٹنہ : بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے نے کہاکہ بچوں میں دست پر قابو پانے کے سلسلے میں ان کا محکمہ بیدار ہے اور اس سال جون یا جولائی میں ” شدید دست کنٹرول پکھواڑہ “چلانے کا فیصلہ لیا ہے ۔مسٹر پانڈے نے بدھ کو کہاکہ بچوں کی شرح اموات میں کمی لانے کیلئے محکمہ صحت طبی خدمات کو مسلسل بہتر کر رہا ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ نہ صرف بیدار ہے بلکہ جون یا جولائی ماہ میں” شدید دست کنٹرل پکھواڑہ “ چلانے کا فیصلہ لیا ہے ۔ اس دوران طبی مراکزپر دست کنٹرل کے سلسلے میں ضروری دواؤں کی دستیابی اور دست سے متاثر بچوں کو معیاری طبی خدمات فراہم کیاجائے گا۔وزیر نے کہاکہ پکھواڑہ کے دوران سبھی پانچ سال تک کے بچوں کے گھروں کا آشاکارکنان دورہ کر کے دست سے تحفظ کیلئے او آر ایس پیکٹ تقسیم کریںگی ۔ ساتھ ہی دست سے متاثربچوں کے علاج کیلئے او آر ایس اور زنک ٹیبلیٹ تمام طبی مراکز پر دستیاب کرائیںجائیںگے ۔ ریاست کے تمام 38 اضلاع میں اوآر ایس کے دو کروڑ دو لاکھ 66 ہزار 920 پیکٹ اور 80 لاکھ 70 ہزار 237 زنک ٹیبلیٹ کی ضرورت کا اندازہ چائلڈ ہیلتھ سیل کے ذریعہ کیا گیاہے ۔مسٹر پانڈے نے کہاکہ پکھواڑہ شروع ہونے سے قبل اضلاع کو ضروری دواؤں کی دستیابی محکمہ کے ذریعہ یقینی بنائی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ پانچ سال تک کے بچوں میں ڈائریا یا دست بچوںکی اموات کی ایک بڑی وجہ مانی جاتی ہے ۔گرمی اور برسات کے موسم میں بچوں میں دست کی شکایتیں بڑھ جاتی ہیں اور زیادہ تر بچے اس کی زد میں آجاتے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ نے بروقت تیار ی شروع کر دی ہے ۔

Related posts

خانقاہ چشتیہ نظامیہ اشرفیہ رزاقیہ درویشیہ کریمہ میں جلسہ سیرت النبی ﷺ و منقبتی مشاعرہ وسالانہ عرس اختتام پذیر

alwatantimes

آر آر بی این ٹی پی سی امتحان کے نتائج میں دھاندلی کو لے کر بہار بند کا اثر شہر میں ملا جلا رہا

alwatantimes

ریاستی حکومت 06 فروری تک اسکول کھولنے کیلئے رہنما خطوط جاری کرے، ورنہ ریاست بھر میں تعلیمی تحریک شروع ہوگی: شمائل احمد

alwatantimes

Leave a Comment