alwatantimes
Image default
بہار

صدر و نائب صدراور متولی نے صغریٰ ہائی اسکول کا جائزہ لیا

بہار شریف(حمزہ استھانوی) صغریٰ وقف اسٹیٹ کے نو منتخب صدرجناب حضور سید شاہ سیف الدین فردوسی اور نائب صدر الحاج سلطان انصاری اور متولی ڈاکٹر مختار الحق نے صغریٰ وقف اسٹیٹ کے تحت چلنے والے صغریٰ ہائی اسکول کا مشترکہ طور پر معائنہ کیا۔ وہاں طلباء وطالبات سے ملاقات کی اور حالات سے آگاہی حاصل کی۔ اسی طرح اسکول ہذا کے پرنسپل ارشد استھانوی اور اساتذہ کے ساتھ بھی میٹنگ کی اور اسکول میں در پیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ میٹنگ میں یہ بات ظاہر ہوئی کہ دیگر مسائل کے ساتھ سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ وہاں کی عمارت کچھ مخدوش ہو چکی ہے اور رنگ و روغن بھی کئی سالوں سے نہیں ہوا ہے۔ اس کے باعث دیواروں کوکافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ ا س لئے اس نشست میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ لیا گیا کہ جو قدیم عمارتیں ہیں ان میں سے جو قابل مرمت ہیں ان کی بلا تاخیر مرمت کرائی جائے اور جو مخدوش حالت میں پہنچ چکی ہے اس کی تعمیر نو بھی عنقریب ہی کرائی جائے۔ اس کے علاوہ ایک اہم موضوع پر مزید مشورہ ہوا۔ وہ یہ کہ صغریٰ ہائی اسکول کے قیام کو آج سے کئی سال قبل سو سال پورا ہو چکا ہے۔ لیکن چونکہ اسکول کی کمیٹی نہیں تھی اس لئے اس کا سوسالہ جشن نہیں منایا جا سکا۔ اب الحمد للہ! صغریٰ وقف اسٹیٹ کی انتظامیہ کمیٹی بالکل فعال ہو چکی ہے اورتوقع ہے کہ بہت جلد اس کی ذیلی کمیٹی بھی تشکیل پا جائے گی۔ جس میں صغریٰ ہائی اسکول کی کمیٹی بھی ہوگی۔ جب یہ کمیٹی تشکیل پا جائے گی تب صغریٰ ہائی اسکول کے قیام کا سو سالہ جشن بڑے ہی آب و تاب اور تزک و احتشام کے ساتھ منایا جانا چاہئے۔ اس موقع پر پرویز ملک، گلریز انصاری، غلام رسول، مظفر حسین، شاہینہ وغیرہم اساتذہ موجود تھے۔

Related posts

شراب پینے والوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ شراب بری چیز ہے:نتیش

alwatantimes

سکندرآباد: گودام میں خطرناک آگ،بہارکے 11مزدور زندہ جل گئے مہلوکین کے ورثاکیلئے پانچ لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان

alwatantimes

صحافی خورشید انور عارفی کے انتقال دانشوران کا اظہار تعزیت

alwatantimes

Leave a Comment