بہار شریف(حمزہ استھانوی) بھاگلپور ضلع کے رشمی قصبے میں ون ملین ڈریم پروڈکشن پریزنٹ مسٹر اینڈ مس ڈریم بہار 2022 سیزن-1 کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں آنے والے 20 لڑکوں اور 21 لڑکیوں نے اپنے جلوے بکھیرے۔ اس تقریب کو آکسیمین انٹرٹینمنٹ کے آنند شکلا، پلاوی فلمز کے امر سنگھ کشواہا کی بطور مہمان خصوصی شرکت کے ساتھ ساتھ محمد فیض، سجن سنگھ، نینا سنگھ، پریتی کماری وغیرہ بطور جج موجود تھے۔ ٹیم کے ارکان ایڈون گومز، مسٹر چارلی اور انیکیت کمار نے اس شو کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا۔ شو کے ڈائریکٹر محمد فیض نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شو کا بنیادی مقصد بہار کے ہر ضلع میں گھوم کر ابھرتے ہوئے ستارے کو تلاش کرنا ہے۔ اس شو میں بہار بھر سے 15 میک اپ آرٹسٹوں نے بھی حصہ لیا۔ شو کے فوٹوگرافی پارٹنرز مسٹر رائے فوٹوگرافی ابھیشیک رائے اور سونو کمار ہیں۔ بھاگلپور کے علاوہ پٹنہ، دربھنگہ، کہلگاؤں، بنکا کے فنکاروں، ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹوں نے حصہ لیا اور خوب پرفارم کیا۔
